- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

افغانستان: حملے، بم دھماکے 4 نیٹو فوجی اور چار پولیس اہلکاروں سمیت 12 ہلاک

nato_afghanکابل (اے ایف پی) افغانستان میں دو مختلف بم دھماکوں اور جنگجوؤں کی جانب سے نیٹوفورسزپر خود کش حملوں کے نتیجے میں 4اتحادی فوجی اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں،برطانیہ کے سینئر فوجی کمانڈر جنرل سرنک پارکر نے بتایا کہ افغانستان میں انتہائیثابت قدم دشمن کا سامنا ہے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہمارے حملوں کا مقصد ملک میں انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات غیر ملکی قابضین کی طرف سے کرائے جا رہے ہیں اور یہ ان کے مفاد میں ہیں ، جو بھی انتخابی عمل میں حصہ لے گا وہ ہمارا ہدف ہو گا.
ہرات میں امریکی قونصل خانے پربھی راکٹ حملہ کیا گیا۔ قونصل خانے کے کمپاؤنڈ میں دو راکٹ آ کر گرے.
برطانیہ کے ایک فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ افغانستان میں مہم ختم ہونے سے پہلے تشدد میں مزید اضافہ ہو گا۔