- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

افغان جنگ پہلے سے زیادہ مشکل ہو گئی ہے ،پیٹریاس کا اعتراف

petaeus2کابل(ايجنسياں) افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے تسلیم کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی قابل تعریف ہے ۔

ڈیوڈ پیٹریاس نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے افغان صدر حامد کرزئی کی جانب سے سٹرٹیجک فوکس کو افغانستان سے پاکستان منتقل کئے جانے کے بیان پر کہا کہ امریکہ اس بات کو سمجھتا ہے اور اس بارے میں افغانستان سے بھی بات چیت کی ہے افغانستان میں نو سالہ جنگی مہم اپنے آخری مرحلے میں ہے طالبان کی جانب سے حملوں میں اضافہ طالبان کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے ۔
انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ طالبان افغانستان کے اندر اور باہر کی پناہ گاہوں میں دوبارہ متحد ہوئے ہیں ۔
پیٹریاس نے کہا کہ طالبان سے جنگ اب پہلے سے زیادہ مشکل ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طالبان کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے افغان حکومت کی تشویش جائز ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے افغانستان میں کنٹرول کئے جانے والے شدت پسندوں کے حوالے سے افغان صدر حامد کرزئی اور قومی سلامتی کے مشیر کی تشویش جائز ہے تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران شدت پسندوں کے خلاف موثر کارروائی کی ہے.