- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

واشنگٹن :ائیر پورٹ پر پاکستانی فوجی وفد سے بدسلوکی، احتجاجاًدورہ منسوخ

pak-us-flagواشنگٹن(ايجنسياں) امریکہ میں سینٹکام کے دورے پر جانے والے پاک فوج کے وفد کو ایئر پورٹ پر جہاز سے اتا ر کر پو چھ گچھ کی گئی ۔واقعے کیخلاف فوجی حکام نے سینٹکام کے اجلاس میں شرکت نہیں کی.  واقعہ ڈیلاس ایئر پورٹ پر پیش آیا ۔

پاکستانی فوجی وفدکی قیادت 2میجرجنرل رینک کے افسران کررہے تھے ۔دوران پہرواز ایک مسافر نے فضائی عملے سے شکایت کی کہ اس کی پچھلی نشست پرکچھ مشکوک لوگ بیٹھے ہیں جس پرجہاز سے ان فوجیوں کو اتارکرپوچھ گچھ کی گئی۔
ان افسران نے بتایاکہ وہ سینٹکام کے مہمان ہیں اس کے باوجود ان سے بدسلوکی کی گئی ۔ روکے جانے والے فوجیوں کی تعداد آٹھ تھی ۔جن کا سامان جہاز کے ساتھ ہی ٹیمپاچلا گیا۔
پینٹاگون نے واقعے پرمعذرت کرلی اور پاکستانی وفد سے دورہ جاری رکھنے کی درخواست کی جسے وفد نے مستردکردیااوراب اطلاعات کے مطابق یہ وفد واپس پاکستان آرہاہے.