Categories: مشرق وسطی

عراق میں سلسلہ وار دھماکے، پچاس ہلاک

بغداد(بى بى سى اردو) عراق میں مختلف مقامات پر ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں میں کم از کم پچاس افراد ہلاک اور دو سو زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مختلف مقامات پر کم از کم ایک درجن دھماکے ہوئے جن میں کار بم دھماکے اور سڑک پر بم رکھے گئے تھے۔ دھماکے سیکورٹی فورسز کو نشانے بنانے کے ارادے سے کیے گئے تھے۔
سب سے زیادہ ہلاکتیں جنوبی مشرقی شہر قط میں ہوئے ہیں ایک دھماکے ہوئے ہیں جہاں کم از کم پندرہ افراد کی ہلاکت کی خبر ہیں۔ اس کے علاوہ بغداد کے شمالی مضافات میں بھی پندرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دھماکے ایسے وقت ہوئے ہیں جب امریکی فوج اس ماہ کے اختتام تک عراق میں اپنا آپریشن ختم کررہی ہے۔
کرکوک میں بھی ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ اس کے علاوہ بصرہ، رمادی اور کربلا میں بھی متعدد بم دھماکے ہوئے ہیں۔
بغداد کے شمال مشرق میں ایک خود کش بمبار نے پولیس سٹیشن میں دھماکہ کیا جس میں پندرہ افراد ہلاک اور اٹھاون زخمی ہوئے۔ شہر کے مرکز مضدان ائرپورٹ کے پاس شاہراہ پر کھڑی کار میں دھماکے سے دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔
حیفہ میں بھی ایک دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ شہر کے مغرب میں احمریہ میں گشتی فوج کی ایک ٹکڑی پر حملہ ہوا جس میں تین فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
بصرہ میں پارک میں ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔ رمادی میں اطلاعات کے مطابق ایک کار بم دھماکہ اس وقت ہوا جب حملہ آور اس میں ابھی بم نصب کر ہی رہے تھے جبکہ اسی شہر میں پہلے دھماکے سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ایک دوسرے دھماکے میں بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کربلا میں ایک خود کش حملہ آور نے دھماکے سے اپنی کار ایک پولیس سٹیشن کے داخلی دروازے سے جا ٹکرائی جس میں تیس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago