فرانس سے 5 پاکستانیوں سمیت 125 راسخ العقیدہ مسلمان ملک بدر

پیرس (نواۓوقت) فرانس میں راسخ العقیدہ مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کی مہم میں پھر تیزی آگئی ہے۔ فرانسیسی وزیراعظم نکولس سرکوزی کے اعلان کے بعد اب تک 5 پاکستانیوں سمیت 125 سے زائد مسلمان سکالرز، مبلغین اور راسخ العقیدہ مسلمانوں کو ملک بدر کر چکی ہے۔ ان کا جرم محض سچا اور عملی مسلمان ہونا ہے۔ یہ مہم نام نہاد دہشت گردی کیخلاف جنگ کے نام پر شروع کی گئی ہے۔

مصری عالم دین علی ابراہیم السودانی جو اکثر و بیشتر تبلیغ پر فرانس جاتے رہتے ہیں ان کو بھی جہاد کا درس دینے کے الزام میں ملک بدر کردیا گیا ہے۔ ملک بدر کئے گئے 5 پاکستانیوں کا تعلق بھی ایک تبلیغی جماعت سے ہے۔
السودانی کو پہلے بھی بغیر کسی قانونی کارروائی کے ملک بدر کیا گیا تھا تاہم ان کی فرانسیسی بیوی نے عدالتی جنگ لڑ کر ان کی فرانس واپسی کا حکم نامہ حاصل کر لیا تھا جس سے واضح ہوتا ہے کہ فرانسیسی حکومت اور ایجنسیاں مسلمانوں کیخلاف بلاجواز کارروائی کیلئے بہانے ڈھونڈتی رہتی ہیں اور ان کا سب سے بڑا ”ثبوت“ شک ہوتا ہے۔
فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق وہ طویل عرصے سے ملک کو جہاد کا شوق پیدا کرنے والے افراد سے پاک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس ضمن میں 2002ءسے ابتک 125 سے زائد افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔ وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق السودانی کی 2008ءسے مانیٹرنگ کی جا رہی تھی۔
واضح رہے کہ فرانسیسی حکومت ہر برس متعدد علماءو آئمہ مساجد کو ملک بدر کرنے کی کوشش کرتی ہے مگر وہ عدالتوں کے ذریعے بچ جاتے ہیں۔ فرانس میں مسلمانوں کی تعداد 10 فیصد اور ملک کی دوسری بڑی آبادی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago