- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

امریکی امدادمستردکردی جائے،2کروڑڈالردینگے،تحریک طالبان پاکستان

flood-pk-pمیرانشاہ(اے ایف پی)تحریک طالبان پاکستان نے منگل کو حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں سیلاب سے متاثرہ افرادکے لئے امریکا سے امداد لینامستردکردیے،اگرایسا کیا گیا تو ہم حکومت پاکستان کو2کروڑڈالر سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے دے سکتے ہیں۔

طالبان ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان امریکا سے آنے والی امدادی سامان قبول نہ کریں۔ یہ بات طالبان ترجمان اعظم طارق نے فرانسیسی خبررساں ادارے سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔
اعظم طارق کا کہنا ہے کہ حکیم اللہ مسعودکی قیادت میں ہم خود ہی اپنی مدد آپ کے تحت اس امدادکو تقسیم کریں گے۔ اگر حکومت ہمیں اس بات کی یقین دہانی کرادے کہ ہماراکوئی ساتھی گرفتارنہیں کیا جا ئے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم امریکی اور دیگر غیرملکی امدادکی مذمت کرتے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ طریقہ ملک کو زیر دست بنائے گا۔