- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

سود لینا اور دینا حرام ہے

moneyسوال: میں بینک سے سود پر قرض لے کر بزنس کررہا ہوں، کاروبارا شیائے خورد ونوش کا ہے اور بالکل حلال اور جائز ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ بینک سے اس طرح لون لینا کیسا ہے؟ (۲) اس کاوربار سے جو میں بینک سے پیسے کررہا ہوں،ہونے والا منافع حلال ہے یا حرام ؟

جواب: بینک سے لون لینے میں سود دینا پڑتا ہے اور شریعت میں جس طرح سود لینا حرام ہے اسی طرح بغیر سخت مجبوری کے سود دینا بھی ناجائز ہے کیونکہ حدیث میں سود کھانے والے اور کھلانے والے دونوں پر لعنت آئی ہے، آپ نے اگر شدید ضرورت کے بغیر بینک سے سودی لون لیا ہے تو غلط کیاآپ کو اس گناہ سے توبہ استغفار کرنا چاہیے اور جلد از جلد قرض کی ادائیگی سے سبکدوشی حاصل کرنی چاہیے، البتہ اس پیسے سے جو کاروبار کیا اگر وہ حلال ہے تو اس سے حاصل منافع پر بھی ناجائز اور حرام کا حکم نہیں۔

فتوی(م): 1058=1058-7/1431
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند