- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

افغانستان: طالبان کا ضلع برگمتان پر قبضہ، نیٹو طیاروں کی بمباری، 50 شہری ہلاک

nuristanکابل،چمن(جنگ نيوز)مشرقی افغانستان میں طالبان نے افغان فورسزکیساتھ خونریزجھڑپ کے بعد ضلع برگمتال پر قبضہ کر لیا جبکہ نیٹو طیاروں کی بمباری سے 50 افغان شہری جاں بحق ہوگئے جن میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں.

افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز صوبہ غزنی کے ضلع اندڑ میں افغان فورسز نے آپریشن کے دوران طالبان دور حکومت کے سابق افغان وزیر اطلاعات ملا عبدالحئی مطمئن، صوبہ غزنی کیلئے مقرر کئے گئے طالبان کے متوازی گورنر ملا رحمت الله اور دیگر دو اہم کمانڈروں کو گرفتار کر لیا ہے تاہم طالبان ترجمان ذبیح الله نے گرفتاری کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالحئی مطمئن غزنی صوبے میں موجود ہی نہیں.
افغانستان کے مشرقی صوبہ نورستان کے گورنر جمال الدین بدر نے بتایا ہے کہ ضلع برگمتال میں افغان فورسزاور طالبان کے درمیان خونریز جھڑپ کے بعد طالبان نے ضلع کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے جہاں طالبان نے متعدد گھر نذر آتش کر دیئے ،صوبائی گورنر نے طالبان کا قبضہ چھڑانے کے لئے دوبارہ آپریشن کا حکم دیا ہے ،گزشتہ دو ماہ میں یہ تیسرا موقع ہے کہ مذکورہ ضلع پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے۔
دوسری جانب امریکہ نے اپنے دو فوجیوں کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ان کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ طالبان نے اپنے قبضے میں ہلاک ہونے والے ایک امریکی نیوی اہلکار کی لاش حوالے کرنے کے بدلے طالبان قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔