- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

“سنت نبوی صلى الله عليه وسلم كی خدمت” كے بين الاقوامی سنٹر كا افتتاح

sunnat-nabawiریاض(ایکنا) اسلامی تحقيقاتی اسمبلی الازہر نے “الازہر للسنۃ والسيرہ النبویہ “سنٹر كو مزيد متحرك بنانے كی غرض سے اس سنٹر كو سنت نبوی صلی الله علیه وسلم كی خدمت كے بين الاقوامی سنٹر میں تبديل كرنے كی تائيد كر دی ہے۔

سعودی روزنامہ “الوطن” كے مطابق الازہر للسنۃ والسيوۃ النبویہ صلى الله عليه وسلم سنٹر ۱۷ سال سے سيرہ نبوی كے بارے میں شبہات اور سوالات كا جواب دينے كی غرض سےتاسيس ہوا تھا ليكن ابھی تك اس نے كوئی اہم كردار ادا نہیں كيا تھا۔
اس بنا پر اسلامی تحقيقاتی اسمبلی الازہر نے اس سنٹر كو سنت نبوی صلى الله عليه وسلم كی خدمت كے بين الاقوامی سنٹر میں تبديل كرنے كا فيصلہ كيا ہے اور اس سنٹر كی ايك اہم ذمہ داری سيرت وسنت نبوی كے بارے میں ہونے والے شبہات اور اعتراضات كا جواب ديتا ہے۔