- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

کرغیزستان کا نیا آئین بھاری اکثریت سے منظور

kyrgyz-votersبشکیک(ايجنسياں) کرغیزستان کا نیا آئین بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا ۔ کرغیزستان الیکشن کمیشن کے مطابق نئے آئین کے لئے کرائے گئے۔

ریفرنڈم کی ابتدائی نتائج میں 90 فیصد پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں کی گنتی کرلی گئی جس کے مطابق 90.7 فیصد ووٹ نئے آئین کے حق میں جبکہ 7.96 فیصد ووٹ مخالفت میں پڑے ۔کمیشن کے مطابق حتمی نتائج کا اعلان دو دن بعدمتوقع ہے ۔
دوسری جانب روس کے صدر دمیتری میدیوت نے جی 20 کانفرنس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ نئے پارلیمانی دستور سے شورش زدہ وسط ایشیائی ریاست میں شدت پسندی کو فروغ حاصل ہوسکتا ہے ۔