- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں پانچ ہلاک

drone-attackمیرانشاہ(خبررساں ادارے) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں امریکی جاسوس طیارے کے دومیزائل حملوں میں پانچ افراد ہلاک ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

شمالی وزیرستان کے حکام کے مطابق امریکی ڈرونز نے یہ میزائل شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر تپی ٹول خیل گاؤں میں ایک گھر پر داغے۔
ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ کے مقامی طالبان سے بتایا جاتا ہے۔ البتہ اس میں کسی اہم فرد کے شامل ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق اتوار کی صُبح سے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں پر جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری تھیں اور حملے کے دوران فضا میں تین جاسوس طیارے موجود تھے اور اس وقت بھی شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کئی ڈرون طیارے محو پرواز ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران شمالی و جنوبی وزیرستان میں ستر سے زائد ڈرون حملے ہو چکے ہیں جس میں تین سو سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری بتائے جاتے ہیں۔