- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی،یورپ میں دستخطی مہم شروع

(ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں تشدد اور بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف کشمیرکونسل ای یوکے چیئرمین اور انٹرنیشنل کونسل فارہیومین ڈیولپمنٹ (آئی ایچ سی ڈی)کے سربراہ علی رضاسید کی سربراہی میں شروع کی جانے والی مہم کے پہلے دن برسلزمیں دوہزار سے زاہد افرادنے انسانی حقوق کی ان پامالیوں کے خلاف دستاویزپر دستخط کئے۔ یہ مہم کشمیرکونسل ای یونے شروع کی ہے جس کا مقصدکشمیرمیں جاری تشددکے خلاف پورے یورپ میں ایک ملین افرادکے دستخط جمع کئے جائیں گے۔ مہم کے آغازپر بلجیم کے دارالحکومت برسلزمیں یورپین پارلیمنٹ کے باہر 23جون کو ایک روزہ کیمپ لگایاگیا اور اس طرح عام لوگوں سے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف دستخط لیے گئے ۔اس موقع پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے علی رضاسید نے بتایاکہ اس مہم کا نعرہ ”کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت“ ہے۔(Zero Tolerance for human rights violation in Kashmir) ۔علی رضاسیدکاکہناہے کہ اندازاً یہ مہم آئندہ ایک سال تک چلے گی اور اس کے بعد یہ ایک ملین دستخط یورپی پارلیمنٹ کو پیش کردیئے جائیں گے۔ بدھ کے روز دستخط کرنے والوں میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل تھے جنھوں نے دستخط کرکے کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اپنے جذبات کااظہارکیا۔