- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

افغانستان: ہلمند میں نیٹو پر بم حملے، برطانوی فوجی سمیت 6 ہلاک

amrican-afghanکابل (اے ایف پی) افغانستان کے صوبہ ہلمندمیں بدھ کونیٹو افواج پر مختلف بم حملوں میں برطانوی اہلکار سمیت 6 اتحادی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

نیٹو ترجمان کے مطابق مذکورہ ہلاکتوں کے بعد افغانستان میں رواں ماہ کے دوران غیر ملکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد69ہو گئی ہے ۔
ایساف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تسلیم کیا گیا ہے کہ فوجی ہلاکتوں کے حوالے سے رواں ماہ بدترین خونی مہینہ ثابت ہورہا ہے،اس سے قبل گزشتہ سال اگست میں77فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ نیٹوفوجی علیحدہ علیحدہ بم دھماکوں میں ہلاک ہوئے۔
اس طرح جون کا مہینہ افغانستان میں متعین اتحادی افواج کیلئے انتہائی خونی ثابت ہورہا ہے۔اس مہینہ کے دوران اب تک 69 اتحادی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 43 امریکی ہیں۔