- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

مسجد اقصی میں اجتماعی نماز ادا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں، ترکی

davutogluاستنبول(جنگ نیوز) ترکی کے ایک معروف اخبارکے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں عرب ممالک اور ترکی کے وزرا خارجہ کے بند کمرہ اجلاس میں ترک وزیرخارجہ احمد داوٴد اوگلو نے کہا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ اسرئیل کی تمام تر پابندیاں توڑ کر مسجد اقصی میں اجتماعی نماز ادا کرنے کے لئے ہم سب تیار ہو جائیں۔ لبنان کے ایک اخبارنے بھی احمد داوٴد اوگلو کے سے منسوب اسی طرح کا ایک بیان شائع کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سترہ عرب ممالک کے وزرا خارجہ کے سامنے نہایت جذباتی انداز میں تقریر کرتے ہوئے احمد داد اوگلو نے بیت المقدس اور مسجد اقصی پر اسرائیل کے مستقل قبضے اور مسلمان ممالک کے کردار پر تنقید کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ وقت آ گیا ہے کہ بیت المقدس کو یہودیوں کے تسلط سے آزاد کرایا جائے اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب تمام مسلمان مسجد اقصی میں ایک ساتھ نماز ادا کریں گے القدس آزاد ہو گا اور فلسطین کا دارالحکومت بنے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے ترک وزیرخارجہ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات موجود ہیں، جس سے کسی بھی ترک شہری کے لیے مسجد اقصی میں نماز کی ادائیگی ممکن ہے، تاہم احمد داوٴد اوگلو کے بیان کا مقصد آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں اور ”ہم سب“ میں تمام عرب اور اسلامی ممالک شامل ہو جاتے ہیں۔