- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

افغانستان میں امریکیوں سمیت 12 اتحادی ہلاک

british-battle-with-talibanکابل/واشنگٹن (ایجنسیاں+ مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے اور جھڑپو ںمیں 2 امریکی فوجیوں سمیت 12 اتحادی مارے گئے. جبکہ برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جنگ فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے مزید برطانوی فوجی افغان جنگ کی نذر ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکا کے سابق صدارتی امیدوار سینیٹر جان مکین کا بھی کہنا ہے کہ صدر بارک اوباما افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کا پروگرام ختم کرنے کا اعلان کریں۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ قندوز حکومت کے ترجمان محبوب اللہ نے بتایا ہے کہ قندوز شہر سے 30 کلو میٹر دور باگئی شرکت کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بم سے امریکی فوج کی گاڑی ٹکرانے سے 2 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ امریکی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوزف ٹی نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔
دوسری جانب ہلمندمیں طالبان سے جھڑپ میں 2 اتحادی فوجی مارے گئے جبکہ ہلمند میں پیر کو حملے میں زخمی ہونے والا برطانیہ کا فوجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ادھر صوبہ غزنی میں فوجی اڈے پر طالبان کے راکٹ حملے میں پولینڈ کا فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے دیگر حملوں میں 5 افغان فوجی اور ضلعی گورنر ہلاک ہوگیا۔
علاو ہ ازیںبرطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ افغان جنگ فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے ‘برطانیہ کے مزید فوجی اس جنگ کی نذر ہو سکتے ہیں اور یہ سال جنگ کے لیے اہم ثابت ہوگا۔
دوسری جانب امریکا کے سابق صدارتی امیدوار سینیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ صدر بارک اوباما افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کا پروگرام ختم کرنے کا اعلان کریں ۔سابق صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ افغانستان سے 2011ءمیں انخلاءکے باعث دنیا میں ہمارے دوستوں اور دشمنوں کو غلط پیغام جارہا ہے جبکہ امریکی سینیٹ کام کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کا کہنا ہے کہ 2011ءمیں افغانستان سے انخلا کا فیصلہ صورت حال کے مطابق کیا جائے گا۔ ادھرپولینڈ کے وزیر دفاع بوڈن کلچ نے کہا ہے کہ افغان حکام کو آئندہ سال سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کا آغاز کر دینا چاہیے تاکہ وہاں تعینات پولینڈ کے فوجیوں کو وطن واپس بلایا جا سکے۔