- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

بغداد:یکے بعد دیگرے5 دھماکے،مرکزی بینک پر حملہ،17 ہلاک،درجنوں زخمی

baghdad-new-blast2بغداد (اے ایف پی) عراق کے دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکوں اور ملک کے مرکزی بینک پر خود کش جیکٹوں اور فورسز کی یونیفارمز میں ملبوس حملہ آوروں کے حملے کے نتیجے میں17 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

حملہ آوروں نے ایک رہائشی عمارت کو گھیرے میں لے کر عمارت میں موجود افراد کو یرغمال بنا لیا جبکہ بعد ازاں بینک کے چھت پر قبضہ کرکے مسلسل بم برساتے اور فائرنگ کرتے رہے ، عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے ایک گھنٹے کے دوران متعدد بم دھماکے کئے ۔فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا جبکہ بینک کی عمارت کے اندر گھسنے کے بعد ملزمان نے فائرنگ کر کے12سے زائد افراد کو موقع پر ہی ہلاک کردیا، جن میں زیادہ تر بینک کے ملازمین بتائے جاتے ہیں۔
فائرنگ اور دھماکوں سے شدید زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔