- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

افغانستان میں القاعدہ کا وجود نہیں رہا غیر ملکی فوجی ملک چھوڑ دیں:حکمت یار

hekmatyarکابل (آن لائن) افغا نستان کے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ اگر فوجیوں کو افغانستان سے نکال دیا جائے تو یہاں پر خودبخودامن قائم ہوجائے گا۔

حکمت یار کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اب القاعدہ کا کوئی وجود نہیں رہا اس لئے غیر ملکی فوجیوں کا یہاں پر رہنے کا کوئی مقصد نہیں اور افغان اس بات کی گارنٹی دینے کو تیارہیں کہ یہاں پر آئندہ القاعدہ کا اثر و رسوخ قائم ہونے نہیں دیا جائے گا۔