- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

شادی کی تقریب پرحملہ، امریکہ کی کارستانی

arghandabقندهار(ایجنسیاں) تحریک طالبان نےاعلان کیاہے کہ قندھارمیں ایک شادی کی تقریب میں ہونے والا دھماکہ غیرملکی جنگی طیاروں کی بمباری کا نتیجہ ہے۔ ایک سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق طالبان کےترجمان قاری یوسف احمدی نےافغان حکومت کی جانب سےقندھارحملے کی ذمہ داری طالبان پرڈالےجانےکو مسترد کردیاہے۔

طالبان ترجمان کےمطابق شادی کی تقریب میں ہونےوالےدھماکے کی وجہ امریکہ کی زیرکمان غیرملکی فوج کی بمباری تھی۔
قاری یوسف احمدی نے حملےکی مذمت کرتےہوئے اس حملے میں اپنی تنظیم کے ملوث ہونےکےامکان کومستردکردیا۔
واضح رہے کہ امریکہ کی زیرکمان غیرملکی ا فواج اب تک کئی بار افغانستان میں عام شہریوں کواپنا نشانہ بناچکی ہے جن میں اب تک ہزاروں افراد مارےجاچکےہيں.