- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

کابینہ اجلاس سے جے یو آئی کے وزراء کا واک آؤٹ

pakistani-stateاسلام آباد(ایجنسیاں) پیپلزپارٹی حکومت اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے ہیں.

ہفتہ کوجے یوآئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈٹیکنالوجی اعظم سواتی اور وزیرسیاحت مولاناعطاء الرحمن نے وفاقی کابینہ کے بجٹ اجلاس سے بائیکاٹ کیاجبکہ جے یوآئی کی پارلیمانی پارٹی نے مولانافضل الرحمن سے حکومت سے علیحدہ ہونے کامطالبہ کیاہے جس پرفضل الرحمن نے حتمی فیصلے کیلئے جے یو آئی ف کی مجلس شوریٰ کا اجلاس آئندہ ہفتے بلا لیاہے.
وزیراعظم نے جے یوآئی کے وزراء کے واک آوٴٹ پر برہمی اورناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح جانا درست نہیں ،اگرجاناہے تواستعفیٰ دے کرجائیں۔
تفصیلات کے مطابق دو وفاقی وزراء مولانا عطاء الرحمن اور اعظم سواتی نے وزارتوں کو مناسب فنڈز نہ ملنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کے بجٹ اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا ۔وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف و پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان انہیں منانے کیلئے آئے تاہم انہوں نے اجلاس میں واپس جانے سے انکار کر دیا۔
واک آوٴٹ کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے اعظم سواتی نے بتایا کہ ان کی وزارت کے ساتھ بہتر سلوک نہیں کیا جارہا، انہیں بجٹ نہیں دیا جاتا ‘کٹوتی بھی کی گئی ہے، اس لئے وہ اس عمل میں شریک نہیں ہونگے ۔ وفاقی وزیر سیاحت مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ بجٹ اجلاس سے اس لئے واک آؤٹ کیا ہے کہ جے یو آئی ف کے پاس صرف دو وزارتیں ہیں ۔