- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

نئی دہلی : طالبان سے رابطوں کا الزام ، مسجد سے 6افراد گرفتار ، موبائل فونز ضبط

6arrestکراچی (رپورٹ/ جنگ نیوز) سی آئی ڈی نے فوارہ چوک پر واقع تاریخی سنہری مسجد سے جبل پور اور الٰہ آباد سے تعلق رکھنے والے 6 بھارتیوں کو طالبان سے رابطے رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔

دلی سی آئی ڈی کے ایک سینئر اہلکار نے جنگ کو بتایا کہ محمد رضوان ، محمد صابر ، احمد رسول ہاشمی جن کا تعلق جبل پور جبکہ محمد حبیب محی الدین اور محمد قمر کا تعلق الٰہ آباد سے ہے وہ مسجد میں روزانہ آکر افغانستان فون کرتے تھے ۔ اہل کار کا کہنا ہے کہ انہیں مکمل جانچ کے بعد پکڑا گیا ہے ۔
7 موبائل فون ان کے قبضے سے لئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ان تمام افراد کا تعلق میرٹھ کے ایک مدرسے سے ہے۔ سی آئی ڈی نے اس مدرسہ کی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے اہلکار کا کہنا ہے کہ دہلی میں کافی لوگ طالبان سے رابطے میں ہیں ۔ ان کے کشمیریوں سے بھی رابطے ہیں ۔ ادھر دلی پولیس نے جمناپار کی آبادی مسلم پور سے 3 پاکستانیوں کو قانونی قیام سے زیادہ عرصے ٹھہرنے پر گرفتار کیا ہے ۔ ان میں محمد مسلم غازی لاہور، محمد عامر بٹ لاہور، سلیم احمد فاروقی کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے ۔