- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

روس میں دھماکہ: چھ ہلاک متعدد زخمی

blast-russiaروس کے جنوبی علاقے سٹاروپول میں ایک کنسرٹ ہال کے باہر بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کم از کم چالیس زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں پانچ خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب چیچنیا کا ایک ڈانس گروپ کنسرٹ ہال میں رقص کا پروگرام کرنے والے تھا۔ دھماکہ پروگرام شروع ہونے سے پندرہ منٹ پہلے ہوا۔ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں روس، چیچنیا اور آرمینیا کے شہری شامل ہیں۔
سٹاروپول شمالی کا کوہ قاف کا قریبی علاقہ ہے اور یہاں کم ہی شدت پسند کاروائیاں ہوتی ہیں۔کنسرٹ ہال کے باہر جہاں دھماکہ ہوا وہ ایک مصروف بازار ہے۔
چیچنیا کے ایک سرکاری اہلکار نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد رقص کے پروگرام کو منسوخ کردیاگیا ہے اور رقص میں حصہ لینے والے ڈانسرز واپس لوٹ رہے ہیں۔
سٹاروپول کے گورنر نے دھماکے کو وحشیانہ کارروائی قرار دیا ہے۔