- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

بغداد گولڈ مارکیٹ میں دن دہاڑے ڈکیتی میں 14 افراد ہلاک

baghdad-gold-marketبغداد (العربیہ) عراقی وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کہ منگل کے روز دارالحکومت بغداد کے ایک مصروف بازار میں مسلح لوگوں نے 14افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مارے جانے والوں کی بڑی اکثریت زرگروں کی تھی، جن کی دکانوں سے بعد میں سونا اور نقدی لوٹ لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دن دہاڑے کھیلی جانے والی خون کی یہ ہولی بغداد کے جنوب مغرب میں کھیلی گئی۔ پر رونق بازار میں ہر وقت گاہکوں کا رش رہتا ہے اور عراقی حکام نے اس جگہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے ہوتے ہیں۔ عینی شاہدوں نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس نے ایک دھماکہ سنا۔ تاہم وزارت داخلہ کے ایک ذریعے نے بتایا کہ پولیس نے مسلح حملہ آوروں کی طرف سے علاقے میں پھینکے گئے بہت سے بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ” میں زور دار دھماکے کی آواز سنی اور جب میں دھماکے کی آواز کی سمت بھاگا تو بہت سے افراد کی لاشیں گولڈ شاپس کے باہر پڑیں تھیں۔ وہاں پولیس موجود تھی اور وہ کسی کو بھی جائے حادثہ کے قریب جانے نہیں دے رہی۔
سنہ 2006-2007ء کے فرقہ وارانہ قتل عام کے بعد سے عراق میں تشدد کی کارروائیوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہےتاہم بم حملے اور فائرنگ کے واقعات اب بھی روزمرہ کا معمول ہیں۔
پیر کے روز “العراقیہ ” اتحاد کے نو منتخب رکن پارلیمنٹ کو جنوبی شہر موصل میں اپنے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، جس کی وجہ سے سات مارچ کو ہونے والے انتخابات کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔