- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

افغانستان: بم دھماکے‘ حملے‘ ایک نیٹو فوجی‘ 4 افغان پولیس اہلکار ہلاک

afghanistan-attackکابل (آن لائن)افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے اور طالبان کے حملے میں ایک نیٹو اور چار افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے.

کابل میں افغان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک میں افغان پولیس اہلکاروں کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم دھماکے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے،وزارت داخلہ نے حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے بیان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حملوں میں کم از کم 14 پولیس اہلکار ہلاک اور36 زخمی ہوگئے ہیں،دوسری جانب نیٹو فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی افغانستان میں طالبان کے حملے میں ایک نیٹو فوجی ہلاک ہوگیا ہے تاہم ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت اور واقعہ کے مقام کے بارے میںکچھ نہیں بتایا گیا ہے۔