- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

اغوا کار کرنل امام اور برطانوی صحافی کو رہا کرنے پر رضا مند

hostages2میرانشاہ (آن لائن / مانیٹرنگ سیل) اغواکاروں نے کرنل (ر) امام اور برطانوی صحافی اسد قریشی طالبان کے ایک گروپ کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کے مطابق جرگے کے بعد دونوں مغویوں کو رہاکر دیا جائے گا۔ افغان طالبان کے دباؤ پر ایشین ٹائیگرز مغویوں کو رہا کرنے پررضا مند ہوئے۔ دونوں کی آج (جمعہ) یا ہفتے کو اسلام آباد آمد متوقع ہے ۔

میرانشاہ کے قبائلی عمائدین کے مطابق کرنل امام اور اسد قریشی کو ایشین ٹائیگرز گروپ نے میرانشاہ میں حقانی گروپ کے حوالے کیا لیکن مذاکرات کاروں سے بعض ضمانتیں بھی حاصل کیں۔ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق، طالبان کے امیر ملا عمر کے خصوصی نمائندوں اور میرانشاہ کے قبائلی عمائدین نے اسد قریشی اور کرنل امام کی رہائی کی کوششیں تیز کر دیں تھیں جو کامیاب ثابت ہوئیں۔کرنل امام کی طالبان حلقوں میں بہت زیادہ عزت ہے اور افغانستان میں طالبان کے امیر ملا عمر کے ساتھ ان کے خصوصی تعلقات بھی ہیں اسی بناء پر انہیں رہا کیا گیا ہے لیکن ایشین ٹائیگرز نے مذاکرات کاروں سے بعض ضمانتیں بھی حاصل کیں۔ قبائلی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنل امام اور اسد قریشی کی صحت ٹھیک ہے اور دونوں بخیریت ہیں۔