- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

ٹائم سکوائر دھماکہ،ڈرون حملوں کا رد عمل ہو سکتا ہے،شاہ محمود

shah-mahmood-qureshiاسلام آباد (ايجنسياں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ٹائم سکوائر پر دھماکہ کی سازش پاکستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے کا رد عمل ہو سکتا ہے ۔ یہ بات وزیر خارجہ نے امریکہ ٹی وی سے انٹرویو میں کہی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر جاسوس طیاروں کے حملے کے بعد عسكريت پسندوں کا ایسا رد عمل سامنے آ سکتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عسكريت پسند خاموش رہ کر خود کو ہلاکت میں نہیں ڈالیں گے بلکہ وہ جو ابی حملہ کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں ایسے حملوں کے لیے تیار رہنا ہو گا۔