- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

مدارس پر چھاپے، طلباءو اساتذہ کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، حنیف جالندھری+ مفتی نعیم

wafaq-ul-madarisکراچی (کراچی اپ ڈیٹس) دینی مدارس پر آئے روز چھاپے طلباء اور اساتذہ کو ھراساں اور بغیر جرم کے گرفتار کرنا بند کیا جائے ۔ دینی مدارس میں غیر ملکی طلباءپر پابندی کا فی الفور خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر وفاق المدارس العربیہ پاکستان راست اقدام پر مجبور ہوگی ۔

ان خیالات کا اظہار جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ہونے والے اجلاس میں ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان قاری حنیف جالندھری اور مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ بنوریہ عالمیہ مفتی محمد نعیم نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خصوصاً و دیگر صوبوں میں عموماً مدارس کے طلباءکو ایجنسیوں کے افراد بغیر کسی جرم کے اٹھا کر لے جاتے ہیں طلباءواساتذہ کو ہراساں اور خوف زدہ کیا جارہاہے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلامی تعلیمات کا حصول جرم بنا دیا گیا ہے ، شعائے اسلام کا کھلم کھلا مذاق اڑا یا جارہا ہے ، ڈاڑھی اور ٹخنوں سے اوپر پاجامہ والوں کو عجیب و غریب نگاہوں سے دیکھا جا رہا ہے۔
علماءکرام نے مزید کہا کہ ایک ڈکٹیٹر نے 2005ءمیں دینی مدارس میں آنے والے غیر ملکی طلباءپر علم دین کے حصول کی پابندی لگائی تھی جمہوری حکومت کو دو سال مکمل ہونے کے باوجود تا حال یہ پابندی برقرار ہے انہوں نے کہا کہ حکومت علماءکے مذاکرات پر زور دیتی ہے مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی باتیں کرتی ہے اور دوسری طرف اپنے وعدوں وعیدوں سے پھر جانا ، طے شدہ معاہدوں پر عمل نہ کرنے کی گویا عادت بنالی گئی ہے۔
علماءنے کہا کہ یہی وجہ ہیکہ جمہوری حکومت پر سے عوام ہی نہیں بلکہ علماءسیاستدان و دیگر کا اعتماد اٹھ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مذاکرات اور ایسے معاہدوں کاکیا فائدہ جس پر یقین دہانیوں کے باوجود عمل نہ کیا جائے اور امید یں بحال رکھی جائیں علماءکرام نے واشگاف انداز میں کہا کہ غیر ملکی طلباءپر پابندی نہ اٹھائی گئی تو ہم راست اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔