- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

پشاور: قصہ خوانی بازار میں خودکش دھماکا،25 افراد جاں بحق

peshawar-new-blastپشاور(جنگ نیوز) پشاورکے مصروف ترین قصہ خوانی بازار میں دھماکے میں ڈی ایس پی اور جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر دوست محمد سمیت 25افراد جاں بحق ہوگئے ،جبکہ جماعت اسلامی صوبہ سرحد کے جنرل سیکرٹری سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں،سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق قصہ خوانی بازار میں جماعت اسلامی کی جانب سے لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی جلسہ کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس سے ڈی ایس پی گلفت حسین اور جماعت اسلامی ضلع پشاور کے نائب امیر دوست محمد سمیت کئی افراد جاں بحق ہوگئے، ایدھی ذرائع نے 25افراد کے جاں بحق ہونے اور 40سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دھماکا قصہ خوانی بازار میں چوک شہیداں کابلی تھانے کے قریب مٹھائی کی دکان کے سامنے ہوا،جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔زخمیوں کو قریب ترین واقع لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، اور علاقے کو سیل کردیاگیا ہے۔ واضح رہے پشاور میں آ ج ہونے والا یہ دوسرا دھماکا ہے اس سے قبل خیبر روڈ پر پولیس پبلک اسکول کے قریب دھماکا ہوا تھا، جس میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا تھا، جبکہ 10افرادزخمی ہوگئے تھے۔تین ماہ قبل بھی قصہ خوانی بازار میں دو دھماکے ہوئے تھے، جن میں کئی افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔