- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

افغانستان :نیٹو فوج کی مسافربس پر فائرنگ،4 شہری ہلاک ، 18 زخمی

afghan-soldierقندھار (جنگ نیوز) جنوبی افغانستان میں نیٹو فوج کی بس پر فائرنگ سے4 شہری ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔گورنر کے ترجمان زلمے ایوبی نے بتایا کہ شہر کے مغرب میں واقع ضلع زیڑی میں نیٹو فوج کے قافلہ نے ایک بس پر فائرنگ کرکے اس میں سوار 4 افراد کو ہلاک اور18 زخمی کردیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مسافر بس قندھار شہر سے ہرات جارہی تھی۔

دریں اثناء نیٹو کے ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو اور افغان فوج پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے تاہم انہوں نے عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔ افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکت کے بڑھتے ہوئے واقعات پرکرزئی حکومت اور ایساف کے درمیان اختلافات ہیں نیٹو کمانڈر جنرل سٹینلے میک کرسٹل کئی مواقع پر کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے فوج کو مکمل تصدیق کے بعد کارروائی کی ہدایت کی ہے تاہم اس کے باوجود بھی افغان شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔