- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

مفتی محمد قاسم قاسمی کے بھائی انتقال کر گئے

rehrat1زاہدان (سنی آن لائن) طویل عرصے تک بستر علالت پر رہنے کے بعد “عبدالقادر بادپا” کراچی کے ایک اسپتال میں قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

“سنی آن لائن” کے مطابق دارالعلوم زاہدان کے استاذالحدیث وسرپرست دارالافتاء دارالعلوم زاہدان مفتی محمد قاسم قاسمی صاحب کے بھائی گزشتہ کئی دنوں سے بیمار تھے۔
عبدالقادر صاحب انتہائی نیک، زاہد اور متقی آدمی تھے جو لوگوں کے درمیان مصالحت کراتے رہتے تھے۔ آپ کے علمائے کرام سے اچھے تعلقات تھے اور ان کی خدمت کو اپنی سعادت سمجھ کر ہمیشہ اہل علم کی عزت کرتے تھے۔
مرحوم کا جسد خاکی ضلع چابہار کے علاقے “نوبندیان” منتقل کیا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ میں حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید دامت برکاتہم سمیت متعددعلمائے کرام اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔
“سنی آن لائن” مولانا مفتی محمد قاسم دامت برکاتہم اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور علو درجات کے لیے دعا گو ہے۔ « اللهم اغفر له و ارحمه و اجعل الجنة مأواه»