- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

قومی اسمبلی : صوبہ سرحد کا نام خیبر پختونخواہ رکھنے کی کثرت رائے سے منظوری

pak-parliamentاسلام آباد (ايجنسياں) قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے صوبہ سرحد کا نام خیبر پختونخواہ رکھنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ آج قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ڈاکٹر فہمیدا مرزا کی زیرصدارت جاری ہے۔

اجلاس میں اٹھارہویں ترمیم کی شق وار منظوری کا سلسلہ جاری ہے۔ آج اٹھارہویں ترمیم کی شق نمبردو کی متفقہ منظوری دی گئی، جس کے تحت ایل ایف او، سترہویں ترمیم اور 58ٹوبی کے خاتمہ کیا گیا، اس کے علاوہ اٹھارہویں ترمیم صوبہ سرحد کے نئے تجویز کردہ نام خیبر پختونخواہ کی کثرت رائے سے منظوری بھی دی گئی، ترمیم کی حمایت میں 264اور مخالفت میں20ووٹ آئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے تین ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔