- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

“ندائے اسلام” کا نیا شمارہ شائع ہوگیا

nada40زاہدان (سنی آن لائن) سہ ماہی رسالہ “ندائے اسلام” کا نیا شمارہ 28 مارچ کو شائع ہوگیا۔

اس شمارے کا آغاز رسالے کے مدیر محترم کے اداریہ سے ہوا ہے جس کا عنوان ہے “عالم اسلام، حالات حاضرہ اور مستقبل کا منظر”۔ اس کے علاوہ بعض دیگر مفید مضامین اور کالم ندائے اسلام کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ “عبداللہ بن زبیر، کاروان شہدا اور بہادری و انصاف طلبی کا علمبردار”، “تقابل وتعارف ادیان/ اسلام”، “چین کے مسلمانوں کے حالات پر ایک نظر”، نیز افغانستان کے بارے میں تاریخی مضمون “افغانستان؛ تاریخ اور عروج وزوال” شامل ہے۔ تربیتی واصلاحی مضامین میں “اولاد کی تربیت میں خاندان کا کردار” اور “خواتین کا میک اپ اور اس کے شرعی حدود” شامل کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ علامہ رومی کے معتقدین کے لیے ایک اچھی خبریہ کہ “کلید مثنوی” کے عنوان سے آیندہ قسط وار مضامین شائع ہوں گے جب کہ اس سلسلے کی پہلی قسط اس شمارے میں شائع ہوچکی ہے۔ ان مضامین کا ترجمہ مولانا صلاح الدین شہنوازی نے اردو سے کیا ہے جو علامہ اشرفعلی تھانوی (رح) کی مایہ ناز کتاب مثنوی معنوی کا فارسی ترجمہ ہے۔
سنی طلباء کی چھٹی بین الصوبائی کانفرنس کی رپورٹ بھی ندائے اسلام کے نئے شمارے میں دستیاب ہے۔
ندائے اسلام کا نیا شمارہ ایران کے سنی اکثریت علاقوں میں دستیاب ہے جہاں ندائے اسلام کے نمائندگان موجود ہیں۔
یاد رہے فارسی وانگریزی میں شائع ہونے والا رسالہ ندائے اسلام دارالعلوم زاہدان کی زیر سرپرستی ہر تین مہینے کے بعد شائع ہوتاہے۔