- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

فحش فلموں سے چھٹکارا پانے کانسخہ

moviesسوال: میں چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کا طالب علم ہوں اورمیں جوان ہوں اس لیے میں اکثر فحش فلمیں دیکھنے میں ملوث ہوجاتا ہوں، میں اس سے چھٹکارا پانا چاہتاہوں۔ برائے کرم مجهے بتائیں کہ میں اس سے کیسے نجات پاؤں؟ میں پانچ وقت کی نماز بھی پڑھتا ہوں لیکن پھر بھی میں یہ حرکت نہیں چھوڑ پاتا ہوں۔ برائے کرم مجھے مشورہ عنایت فرمایئے.

جواب: عزم اور ہمت کرلیں گے تو چھٹکارہ ہوجائے گا ورنہ نہیں، جس کی صورت یہ ہے کہ دو رکعت نفل صلاة التوبہ پڑھ کر خوب گڑگڑاکر اللہ پاک سے سچی پکی توبہ کرلیں اور دل دل میں اللہ پاک سے یہ معاہدہ کرلیں کہ یا اللہ اب فحش فلم کبھی نہ دیکھوں گا، اگر دیکھوں گا تو بارہ رکعت نوافل پڑھ کر اور سو روپئے کسی غریب کو دے کر سچی پکی توبہ کروں گا اگر اس کے باوجود دیکھ لیں تو پھر سولہ رکعات اور دیڑھ سو روپئے اپنے اوپر لازم کرلیں، نیز یہ بھی لازم کرلیں کہ جب تک مقررہ نوافل ادا نہ کرلوں گا اور مقررہ رقم کو غریب کے حوالہ نہ کروں گا، اس وقت تک کھانا نہ کھاوٴں گا، چند مرتبہ اس نسخہ پر اخلاص سے عمل کریں گے تو ان شاء اللہ نجات حاصل ہوجائے گی۔

واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند