- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

دانتوں پر سونے کے کور لگانے کا حکم

gold_teeth_braceletس 1: سونا اور چاندی کے کور دانتوں پر چڑھانے کا کیا حکم ہے؟ کیا ایسے دانتوں کے ساتھ نماز صحیح ہوجائیگی؟
س2: کیا دانتوں کو مضبوط کرنے کے لیے سونے کی کڑیاں لگانا جائز ہے؟

الجواب باسم ملھم الصواب
جواب1: سونے کے دانت اس وقت لگوایاجاسکتاہے جب دانت خراب ہوں اور عذر کی وجہ سے لگواناپڑے۔ صرف زینت کے لیے مکروہ ہے۔ چاندی کے دانت دونوں صورتوں میں لگوانا جائز ہے۔ (کفایۃ المفتی: 147/9)
جواب ۲۔ جو دانت ہلتے ہیں انہیں مضبوط کرنے کے لیے سونے کی کڑیاں لگوانا امام ابوحنیفہ ۔رحمہ اللہ۔ کے فتوا میں مکروہ ہے۔ جبکہ امام محمد رحمہ اللہ کے نزدیک جائز ہے۔
ضرورت کے وقت امام محمد رحمہ اللہ کے فتوا پرعمل کیا جاسکتاہے۔ (امداد المفتین: ص۹۸۲)
بہر حال اگر شدید ضرورت ہو تو سونے سے استفادہ کیا جاسکتا ہے لیکن کوشش یہ ہونی چاہیے کہ چاندی استعمال کیاجائے۔(بدائع الصنائع: 132/5، کذا فی احسن الفتاوی (ایک جلد والا) ص 567)