- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

” ڈرون حملوں پر پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدہ”

american-pakistan-droneواشنگٹن(ایجنسیاں) امریکا کے دفاعی اور انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملوں پر پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔ پاکستان نے ڈرون حملوں میں اضافے کی حمایت کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع اور انٹیلی جنس حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان ڈرون حملوں سے متعلق نئی امریکی حکمت عملی پر متفق ہے۔ پاکستان اور افغانستان میں طالبان کو شکست دینے کیلئے امریکا اور پاکستان کے درمیان باہمی احترام اور مفاہمت نئی حکمت عملی کا حصہ ہوں گے۔ افغانستان میں فتح یا شکست کا تعین اس بات پر ہوگا کہ امریکا نے پاکستان کو کس حد تک اور کس طرح حکمت عملی میں حصہ دار بنایا ہے۔ انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کا کردارمرکزی ہوگا کیونکہ بہترین انٹیلی جنس کیلئے اب بھی پاکستانی ایجنسی پرانحصار کیا جارہا ہے۔ امریکی اخبارات واشنگٹن پوسٹ،دی مرر اور کرسچن سائنس مانیٹر کے مطابق امریکی سیکورٹی ٹیم نے اسلام آباد میں اسٹرٹیجک مذاکرات کئے ہیں جب میں پاکستان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن کرے اور سرحد کی دوسری طرف نیٹو اور امریکی افواج بڑا آپریشن کریں گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اوبامہ انتظامیہ نے عسکریت پسندوں کے خلاف ڈرون حملوں میں اضافے کا فیصلہ کر یا ہے اور پاکستان بھی امریکی انتظامیہ کی اسی پالیسی پر چلے گا.