- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

نائیجیریا: مسلمانوں اورعیسائیوں کے درمیان جھڑپ،10افراد ہلاک

ni-mapابوجا(نیوزایجنسیاں): نائیجیریا میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان جھڑپ میں10افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جبکہ مشتعل افراد نے کئی مساجد،گرجاگھروں اورعمارتوں کونذرآتش کردیا۔

نائیجیریا کے شمالی شہر جوز میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان شدید جھڑپ کے بعد شام چھ بجے سے صبح چھ بجے تک کا کرفیو لگادیا گیا ہے اورپولیس اور فوج کے دستے شہر میں گشت کررہے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق مذہبی فسادات کے دوران 10افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جبکہ مشتعل افراد نے کئی مساجد، گرجا گھروں اور دیگر عمارتوں کو آگ لگادی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مرکزی جامع مسجد اور شہر کی سڑکوں پر متعدد لاشیں پڑی ہیں تاہم پولیس نے مرنے والوں اور زخمیوں کی صحیح تعداد جاری نہیں کی ہے۔جوز میں2008 میں ہونے والی جھڑپوں میں 300 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔