Categories: مشرق وسطی

حماس اور مزاحمت لازم وملزوم ہیں: حماس رہنما

غزه(مانیٹرنگ ڈیسک): اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبےکے رکن ڈاکٹر خلیل حیہ نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور مسلح مزاحمت نے ایک ساتھ جنم لیا، لہٰذا انہیں الگ نہیں کیا جا سکتا۔

بدھ کےروز غزہ میں خان یونس کے مقام پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مزاحمت کی قوت ہے جس نے اسرائیل کو زمین پر ناک رگڑنے پر مجبور کیا، مزاحمت جاری رہے گی اور اسی کے ذریعے فلسطینی کی مکمل کی آزادی کا راستہ ہموار ہوگا، اسرائیل کے خلاف ہماری جنگ کوئی سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ فلسطین میں اسرائیلی تسلط ہے جس کے مکمل خاتمے تک مزاحمت جاری رہے گی۔
ڈاکٹر خلیل حیہ نے کہا کہ مزاحمت حماس کا پسندیدہ راستہ ہے اور فلسطینی عوام کی اکثریت بھی اس کی نہ صرف حامی ہے بلکہ اپنا جان و مال بھی اس میں لگا رہی ہے،حماس کے قیادت اور اراکین اپنا تن من دھن سب کچھ مزاحمت میں لگانے پر تیار ہیں۔
فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کے سلسلے میں جاری کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حماس جلد از جلد مفاہمت کے عمل کو حتمی شکل دینا چاہتی ہے۔ موجودہ حالات فلسطینیوں کو تقسیم در تقسیم کا شکار رکھنے کا تقاضا نہیں بلکہ تمام جماعتوں کو ایک دھارے میں لانے کے متقاضی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس کی خواہش ہے کہ فلسطین میں تنظیم ازادی فلسطین کی از سرنو تشکیل کے بعد مشترکہ سیکیورٹی فورسز کا قیام عمل میں لایا جائے۔
ڈاکٹر خلیل حیہ نے مصر اور اسرائیل کی جانب سے غزہ کے گرد دیواروں کی تعمیر کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس سے مصر کی سلامتی کویقینی بنانے کے بجائے اس اس کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ فلسطینی عوام مصر کی سلامتی کے خواہاں ہیں۔ دیواروں کی تعمیر سے دونوں قوموں کے درمیان دوریاں پیدا ہوں گے جس کا مصر کو بھی نقصان ہو گا۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago