- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

ترک وزیراعظم کے الٹی میٹم نے اسرائیلی حکومت وپارلیمنٹ میں کھلبلی مچادی

ardoganانقره(مانیٹرنگ ڈیسک): اسرائیل میں ترک سفیر کے ساتھ سفارتی آداب کے منافی سلوک پر ترک وزیراعظم طیب اردگان کی جانب سے ترکی کے لیے قابل قبول اسرائیلی معافی کے مطالبے اور ترک سفیر کو واپس بلانے کے الٹی میٹم نے نہ صرف اسرائیلی حکومت اور نائب وزیرخارجہ کو دو مرتبہ تحریری معافی مانگنے پر مجبور کردیا بلکہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں کھلبلی مچ گئی اور اسرائیلی حکومت اور اسرائیلی پارلیمنٹ میں اختلافات پیدا کر دیے ہیں جبکہ اس ترک الٹی میٹم کے باعث 17/اراکین اسرائیلی پارلیمنٹ نے بھی ترک حکومت کو اس واقعہ پر علیحدہ علیحدہ معذرت کے خطوط لکھ کر معاملے کو ٹھنڈا کرنے کا کام کیا جبکہ اسرائیل کے صدر شمعون پیریز نے اسرائیلی نائب وزیرخارجہ کو اپنے رویے پر ترک حکومت کو معافی نامہ لکھ کر بھیجنے پر مجبور کیا۔