- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

عراق کے “کیمیکل علی” کو سزائے موت سنا دی گئی

kimiaiبغداد ۔ العربیہ: عراق کے سابق حکمران صدام حسین کے کزن اور دست راست علی حسن المجید المعروف “کیمیکل علی” کو اتوار کے روز دارلحکومت بغداد میں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق کیمیکل علی نے 1988 ء میں جلعبہ گاوں میں زہریلی گیس کے ذریعے عراقی کردوں کی بڑی تعداد کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔
العربیۃ ٹی وی کے مطابق المجید کو عراق کے جنوب مشرقی علاقے جلعبہ میں عراقی کردوں کو زہریلی گیس کے ذریعے ہلاک کرنے کے مشہور مقدمے میں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ کیمیکل علی کو سزائے موت کے لئے پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے۔
ایک اندازے کے مطابق زہریلی گیس سے پانچ ہزار کرد ہلاک ہوئے۔ ان میں بڑی تعداد معصوم عورتوں اور بچوں کی تھی۔ جلعبہ میں عام شہریوں کی اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکت انسانیت کے خلاف کئے گئے جرائم میں انتہائی بھیانک فعل گردانا جاتا ہے۔