- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

ممتازعالم دین ایوب گنجی کی دس سال قید کی سزا برقرار

ganjiتہران۔ سنی آن لائن: تہران کی ایک اپیل عدالت نے ممتاز سنی عالم دین ماموستا(ملا) ایوب گنجی کے مقدمے پر نظرثانی کے بعد اپنا فیصلہ سناتے ہوئے دس سال قید کی سزا کو برقرار رکها۔

اخباری اطلاعات کے مطابق تہران کی عدالت سیکشن نمبر4 نے ہمدان کی “خصوصی عدالت برائے علماء” کے اس فیصلے کو برقرار رکها ہے جس میں ماموستا ایوب گنجی کو دس سال قید اور جلاوطنی کی سزا سنائی گئی تھی۔ تہران کی عدالت نے نظرثانی کی اپیل کو چار مہینہ گزرنے کے بعد سابقہ فیصلے کی توثیق سے جواب دیا ہے۔
ماموستا ایوب گنجی دو سال قبل گرفتار ہوئے تھے اور ایران کی اسلامی تعزیرات کے آرٹیکل 798 اور698 کے تحت انہیں دس سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی۔ ماموستا ایوب گنجی کردستان کے معروف مصنف اور مقبول مذہبی شخصیت ہے جو کردستان کے دارالحکومت سنندج کی مسجد قبا کے پیش امام تھے۔ موصوف اس وقت ہمدان (ایران کے شمال مغرب) کی سنٹرل جیل میں قید ہے۔