- سنی آن لائن - http://sunnionline.us/urdu -

ماموستا شفیع برہانی خفیہ ایجنسیوں کی کوٹھڑیوں میں

mahabadمہاباد۔ سنی آن لاین: کردستان میں سرگرم حقوق انسانی کی تنظیموں نے خبر دی ہے ماموستا استاد شفیع برہانی 6روز پہلے خفیہ اداروں کی طرف سے طلبی کے بعد اب تک لاپتہ ہیں۔ اگرچہ ایران کی خفیہ ایجنسیاں استاد برہانی کو طلب کرنے کی وجوہات بتانے سے گریز کررہی ہیں تا ہم کہاجاتاہے ان کی گرفتاری سیاسی اور مذہبی وجوہات کی بنا پر عمل میں لائی گئی ہے۔

یاد رہے ماموستا شفیع برہانی اسلامیات میں ڈاکٹریٹ کرچکے ہیں اور ان کا شمار سنی اکثریت صوبہ کردستان کی ممتاز علمی ومذہبی شخصیات میں ہوتاہے۔ ڈاکٹر ماموستا برہانی مہاباد یونیورسٹی میں بطور لیکچرار خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور عربی زبان کے نامور استاد ہیں۔